“نشان اعزاز”

منجانب رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار

شاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند

اجتماعی سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025 ء میں نمایاں کارکردگی کے اعزاز میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ بہار کو “نشان اعزاز” سے نوازا گیا ہے –

مفتی عبدالوارث القاسمی

جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ بہار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 واضح رہے کہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی ہدایات کے مطابق ، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے زیر اہتمام ، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ بہار کی نگرانی میں ضلع ارریہ کے مربوط مدارس اسلامیہ عربیہ کا اجتماعی سالانہ امتحان ۳ تا ۷ شعبان المعظم 1446 ھ مطابق 2 تا 6 فروری 2025 ء میں منعقد کیا گیا تھا۔

"نشان اعزاز" منجانب رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار 

شاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند 
نشان اعزاز

ماشاءاللہ اس اجتماعی امتحان میں کل دس مربوط مدارس اور تین غیر مربوط مدارس سے مجموعی طور پر 329 طلبہ درجہ حفظ نے شرکت کی تھی۔

اجتماعی سالانہ امتحان میں عمدہ کارکردگی پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی جانب سے بموقعہ اجلاس رکن عاملہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ بہار کو “نشان اعزاز” سے نوازا گیا ہے ، میں صوبائی رابطہ کے مؤقر ذمہ داران حضرت مولانا مرغوب الرحمان صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار ، معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ اور حضرت مولانا مفتی خالد انور مظاہری پورنوی صاحب جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار ، استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کا شکر گزار ہوں ، ساتھ ہی ضلع ارریہ کے باحوصلہ ذمہ داران مدارس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کے تعاون سے اجتماعی امتحان کا سلسلہ جاری ہوسکا ۔ خصوصا شکرگزار ہوں تمام مراکز امتحان کے نگراں حضرات کا ، جن کی پر خلوص نگرانی و ضیافت سے بسہولت اجتماعی امتحان کا انعقاد ممکن ہوسکا ،

یہ چوں کہ پہلا سال تھا اسلئے زیادہ مدارس کی شرکت نہ ہوسکی اور نہ ہی عربی درجات کا امتحان ممکن ہوسکا ، صرف درجہ حفظ کے طلبہ کا ہی امتحان لیا گیا ،

مجموعی طور پر ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ کارکردگی رہی ، اجتماعی امتحان میں شرکت سے طلبہ میں ایک شوق پیدا ہوا ہے ، ہمت وحوصلہ ملا ہے ، ضلع ارریہ کے چون 54 مدارس اسلامیہ ، کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہیں ، امید قوی ہے کہ آئندہ سالانہ امتحان میں تمام مربوط مدارس کی شرکت ہوگی ، ان شاءاللہ

دعاء ہے کہ اللہ تعالی تمام طلبہ کو علم وعمل کی دولت سے سرفراز فرمائے ، زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی وکامرانی نصیب فرمائے اور تمام مدارس اسلامیہ کو دن دونی رات چوگونی ترقیات سے نوازے ، جملہ اسباب کا غیب سے انتظام فرمائے ، ہر طرح کے داخلی و خارجی فتنوں سے حفظ وامان میں رکھے اور تا حیات خلوص وللہیت کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق بخشے آمین یا رب العالمین

والسلام

مفتی عبدالوارث القاسمی

جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ ناظم مدرسہ کنزالعلوم رحمانیہ گریا ضلع ارریہ بہار

31/08/2025

WhatsApp
Facebook
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *